Wednesday, February 2, 2022

معذور آفراد کی فلاح و بہبود اور سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں طلبہ کو تمام تر بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی یقینی بنایا جائیگا، ڈی سی چلاس

 چلاس : پھسو ٹائمز اُردُو : پریس ریلیز

ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد صاحب نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس چلاس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے کمپلیکس بلڈنگ کا جائزہ لیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔انجمن معذوران دیامر کے صدر رفیع اللہ نے ایجوکیشن کمپلیکس میں طلبہ کیلئے تعلیمی ضروریات اور دیگر سہولیات دینے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے موقع پر معذور آفراد کے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ معذور آفراد کی فلاح و بہبود اور سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں طلبہ کو تمام تر بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی یقینی بنایا جائیگا۔جس پر انجمن معذوران دیامر نے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
تصویر فائل فوٹو

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home