اس سال یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جاۓ گا ، ڈی سی استور محمد زولقرنین خان
| فائل تصویر : محمد زولقرنین خان ڈی سی استور |
استور : پھسو ٹائمز اُردُو : پریس ریلیز :- ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے محکمہ جات کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ پولیس محمد شرین ، اسسٹنٹ کمشنر استور نظام الدین سمیت دیگر سربراہان محکمہ جات شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے کہا کہ اس سال یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جاۓ گا اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جاۓ گی۔انہوں نے کہا کہ دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا سے ہوگا اور ساتھ میں مظلوم کشمیریوں کی آذادی کے لیے خصوصی دعا کی جاۓ گی۔دن کی مناسبت سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد ہوگا جو ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر قلب علی چوک عیدگاہ میں جلسے کی صورت اختیار کرۓ گی جہاں مقررین کشمیریوں کےحق خودارادیت کے حق میں اور قابص بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے اوپر ڈھاۓ جانے والے مظالم کے خلاف تقاریر پیش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے سربراہان اپنے ماتحت ملازمین کے ہمراہ ریلی میں شرکت کرینگے اور اپنے ہمراہ بینرز اور پلے کارڑز بھی لانے کے پابند ہونگے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی گٸی ہے کہ وہ ریلی میں شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی مناٸیں۔ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ دونوں سب ڈویژنوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر قابض بھارتی افواج کے خلاف اظہار نفرت کی جاۓ گی۔انہوں نے کہا کہ دن کی مناسبت سے شہر کی شہراٶں میں بینرز آویزاں کیے جاٸیں گے جس میں اظہار یکجہتی کے حوالے سے نعرے تحریر کیے جاٸیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ فروری کے روز والی بال کے میچز بھی منعقد ہونگے جس میں تمام شرکاۓ ریلی بھی شرکت کرینگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے محکمہ تعلیم کے زیر نگران تقریری مقابلے بھی منعقد ہونگے جس میں سکول کے طلبا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مکالے پیش کرینگے

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home