سابقہ کسٹم کلکٹر جانگیرخان مختصر علالت کے بعد گزشتہ رات شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں وفات پا گئے
چلاس : پھسو ٹائمز اُردُو : رپورٹ محمد علی خان :- سابقہ کسٹم کلکٹر جانگیرخان مختصر علالت کے بعد گزشتہ رات شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں وفات پا گئے ہیں ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے تھا مرحوم 1942 میں رونی میں پیدا ہوئے پرائمری تک تعلیم رونی میں حاصل کی اور 1960 میں گورنمنٹ ہائی سکول گلگت سے میٹرک پاس کرکے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا جہاں انہوں نے ایف اے بی اے اور ہسٹری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی انہوں نے 1970 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پاکستان کسٹم گروپ جائن کیااور کلیکٹر کے عہدے تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ وہ برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے بزنس ایڈوائزر بھی رہے ہے محروم 2002 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے مرحوم جانگیر خان گلگت کے معروف کردار خستہ گل اور محمد گل کاکا کے بھانجے اور ڈاکٹر اعجاز تحسین کے خالہ زاد بھائی تھے مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز H=11 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی گئی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home