مشہور و معروف سماجی و مذہبی شخصیت عالجاہ الماس خان ہنزہ کے ان شخصیات میں شامل ہوگئے جنہوں نے زندگی کے 100 بہاریں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا
احمد آباد، ہنزہ : پھسو ٹائمز اُردُو : نمائندہ خصوصی :- مشہور و معروف سماجی و مذہبی شخصیت عالجاہ الماس خان ہنزہ کے ان شخصیات میں شامل ہوگئے جنہوں نے زندگی کے 100 بہاریں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ آبائی گاوں احمد آباد ہنزہ اے ایف سی سنٹر میں صد سالہ سالگرہ پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں گاوں کے بزرگ مرد و خواتین عزیز و عقاریب نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
100 سالہ بزرگ الماس خان 1922 میں احمد آباد ہنزہ میں پیدا ہوئے۔ بحثیت سپاہی پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد احمد آباد کی تعلیم و ترقی اور خوشحال میں اہم کردار ادا کیا ان کی جذبہ خدمت اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان نے عالیجاہ کا لقب سے نوازہ ۔ عالیجاہ الماس خان کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جن کے دو درجن سے زائد پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں ہیں
واضح رہے کہ احمد آباد ہنزہ کا وہ گاوں ہے جو آج تک شاہراہ قراقرم سے کٹا ہوا ہے یہاں خواندگی کی شرح زیادہ ہے اور 1983 کے بعد دہی اشتراکی تنظیمات میں سے اول نمبر پر ہے اور پاکستان کا یہ واحد گاوں ہے جہاں سے بجلی حکومت کو نجی سطح پر فراہم کی جاتی ہے۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home