گلگت ایئر پورٹ سے ملحقہ زمینوں کی خریداری کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اعلیٰ سطح پر سول ایوی ایشن سے رابطہ
گلگت : پھسو ٹائمز اردُو : پریس ریلیز :- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کےلئے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنائیں ۔ منشیات کےخلاف جاری کریک ڈاءون کو سراہتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات اور جوئے کے اڈوں کےخلاف زیرو ٹارلنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔ صحت کے شعبے کی بہتری حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنایا جارہا ہے ۔ بہت جلد گلگت، سکردو اور چلاس کے ہسپتالوں میں پی جی شپ او رہاءوس جاب شروع کیا جائے گا ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گلگت ایئر پورٹ سے ملحقہ زمینوں کی خریداری کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اعلیٰ سطح پر سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ملحقہ علاقوں کے زمینوں کو خریدا جائے ،تاخیر کی صورت میں صوبائی حکومت اس حوالے سے مثبت فیصلہ کرے گی ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کمیشن آن سٹیٹس آف وومن بل 2021پیش کیا گیا جس کی منظوری دی گئی ۔ خصوصی افراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومت اور الخدمت فاءونڈیشن کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ۔ کابینہ اجلاس میں سینئر سٹیزن ویلفیئر بل 2021کی بھی منظوری دی گئی ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت فنڈ زکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں گلگت دنیور چائنہ یادگار کے مقام پر پاک چائنہ میموریل ہال کی تعمیر کےلئے زمین کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ۔ گلگت بلتستان پاور جنریشن پالیسی کی سفارشات کو حتمی شکل دے کر منظوری کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ۔ کابینہ اجلاس میں اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کےلئے محکمہ تعلیم اور امریکن بورڈ کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لوکل کونسل سروسز رول 2021 اور دبئی ایکسپو 2020 میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایفاد ای ٹی آئی کے تحت آباد جگہوں کی لینڈ ٹائیٹلنگ اور ایم او یو کی منظوری دی گئی جس کےلئے ایس ایم بی آر کو صوبائی کمشنر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت زمین ڈیجٹیلائزیشن کےلئے ای ٹی آئی فنڈز ٹرانسفر کرے گا ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نمبرداری رولز اور زمین حصول اراضی کے قوانین کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی اقدام کے تحت گلگت بلتستان کے مزید32ڈاکٹروں کی ایف سی پی ایس اور4ڈاکٹروں کی ایم سی پی ایس کےلئے منظوری دی گئی ۔ گلگت میڈیکل کالج میں پرنسپل کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی.

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home