ضلع استور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا۔مہم 25 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی
استور : پھسو ٹائمز اُردُو : پریس ریلیز:- ضلع استور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا۔مہم 25 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ اس ضمن میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور میں منعقد ہوٸی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان تھے۔جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر صلاح الدین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب خان، ڈبلیو ایچ او کا نماٸندہ شاکراللہ، ڈسٹرکٹ ویکسین سپرواٸزر عطااللہ اور صحافی شریک تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔تاکہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے پولیو کا مرض کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت استور نے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں کی ہیں اب تمام والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلاٸیں۔انہوں نے کہا کہ اس قوم مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرۓ گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ ڈاکٹر صلاح الدین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور نے کہا کہ اس مہم کے دوران کل 14667 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاۓ جاٸیں گے۔جبکہ اس مقصد کے لیے 127 موباٸل ٹیمیں قاٸم کی گٸی ہیں۔ جبکہ ٹرانزٹ پواٸنٹ اور فیکس سینٹرز بھی قاٸم کیے گٸیے ہیں۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home