ہنزہ بھر میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کورونا وائیرس کی روک تھام کے لئے تیسری ڈوز لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے
| ٹصویر پھسو ٹائمز کی ملکیت فائل سے |
ہنزہ : پھسو ٹائمز اُردُو : (سیما کرن ) : - ہنزہ بھر میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کورونا وائیرس کی روک تھام کے لئے تیسری ڈوز لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ہنزہ التت کے مختلف محلوں میں پیرا میڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنی فراءض کی بجاء آوری میں سر گرم عمل ہیں ۔ جن کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین کر رہئے ہیں ۔ اس کام کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لئے عوام الناس سے پُر زور اپیل کی گئی ہے کہ ہر ایک شہری اپنا ٹیکہ لگوا کر مذ کورہ بیماری سے خود اور دوسروں کو بھی نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں سر زمین ہنزہ اوُمی کرون یا کورونا سے پاک رہئے

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home