غازیان دیامر کی ایک اہم میٹنگ تانگیر میں زیر صدارت عبدالمالک قریشی صدر غازیان دیامر منعقد ہوئی
چلاس : پھسو ٹائمز اُردُو : محمد علی خان :- غازیان دیامر کی ایک اہم میٹنگ تانگیر میں زیر صدارت عبدالمالک قریشی صدر غازیان دیامر منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کوآرڈینیٹر دیامر حوالدار سرور صاحب، جنرل سیکریٹری احمد علی صاحب، نائب صدر حوالدار شمشاد صاحب، ڈپٹی سیکریٹری فنانس حوالدار فضل صاحب ، جنرل سیکریٹری چلاس حوالدار غیاص صاحب، صدر تحصیل داریل حوالدار الطاف صاحب، صدر تحصیل تانگیر حوالدار وکیل صاحب و دیگر عہدیداران کے علاؤہ غازیان تانگیر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں غازیان دیامر کی اہم اشیوز پر بحث ہوئی اور آ ئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔ جس میں یہ بھی طے کی گئی کہ 10 مارچ 2022 کو بوقت 10 بجے چلاس میں غازیان دیامر کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی اور اس کے فوراً بعد پریس کانفرنس کی جائے گی۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home