علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہارسال 2022 کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا
گلگت : پھسو ٹائمز اُردُو : (پ ر):- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار سال 2022 کے لیے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے۔دوسرے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہو چکے ہیں۔ AIOU ریجنل آفس گلگت سے جاری بیان کے مطابق،اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری) بی بی اے، ایم اے، ایم ایس سی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز دو سالہ ایم اے، ایم ایڈ اور بی ایڈاور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ ڈیجٹلائزیشن کے تحت تمام پروگراموں میں آن لائن داخلہ اور پراسپکیٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) اور بی ایڈ کے پراسپکیٹس ریجنل آفس گلگت اور تمام اضلاع کے سیل پوائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔طلبا کی سہولت کی خاطر یونیورسٹی نے داخلہ فیس، جاز کیش، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ 786 USSD#ئٌ سٹر نگ، ریٹیلرایجنٹ، فرنچائز اور موبی لنک، ٹیلی نار، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2021 کے میڑک، آئی کام اور ایف اے پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی یکم مارچ 2022 سے شروع ہو چکے ہیں۔ جو کہ 12 اپریل تک جاری رہیں گے۔ رول نمبر سلپس طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کی جاچکی ہیں۔ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پوٹلز پر بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔ طلبہ اپنی رول نمبر سلپس سی ایم ایس اکاوئنٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحانات میں شرکت کے لیے قابل قبول ہونگی۔ مزید معلومات کے لیے طلباء یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں قائم کردہ Help Deskسے مفت استعفادہ کر سکتے ہیں۔ داخلہ لینے کے خواہش مند طلبا ء ہفتہ، اتور کو بھی AIOU ریجنل آفس گلگت سے پراسپیکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home