جی بی کے 10ہزار ملازمین کی اپ گریڈیشن کیس کی پیروی کرتے ہوئے اسلام آباد فنانس میں فنانشل کانکریس کیس جمع
گلگت : پھسو ٹائمز اُردُو : پریس ریلیز:- واٹر اینڈ پاور اینڈ ورکس گرینڈ الائنس نے جی بی کے 10ہزار ملازمین کی اپ گریڈیشن کیس کی پیروی کرتے ہوئے اسلام آباد فنانس میں فنانشل کانکریس کیس جمع کرادیا۔ ترجمان گرینڈ الائنس واٹر اینڈ پاور کے مطابق سابق دور حکومت میں کابینہ سے باقاعدہ منظوری کے باوجود اب تک ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہو سکی۔ 10ہزار ملازمین اب تک اپ گریڈیشن کے انتظار میں ہیں واضح رہے کہ ملازمین کےی اپ گریڈیشن میں 16کروڑ روپے سالانہ درکار ہیں مختلف محکمہ جات کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے سابقہ دور حکومت میں کابینہ سے منظوری کے باجود 10 ہزار ملازمین تاحال اگلے سکیل میں ترقی نہ ہوسکی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے میں گلگت بلتستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوۓ واٹر اینڈ پاور ورکس گرینڈ الائنس نے 10ہزار ملازمین کی اپ گریڈیشن کا کیس چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل کروایا اور احتجاج سے پہلے ہی گورنمنٹ نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے 10ہزار جی بی کے ملازمین کے کیس کو منسٹری فنانس میں بھیجا گیا اور امید ہے چند دنوں میں جی بی کے 10ہزار ملازمین کی اپ گریڈیشن ہوگی

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home