Sunday, May 16, 2021

ہنزہ : اب ہم ہنزہ کے مسائل خود حل کرینگے | پھسو ٹائمز اُردُو


 
ہنزہ (نمائندہ خصوصی) غلام عباس صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ ہنزہ اور مہتاب کریم جنرل سیکریٹری پی ایس ایف ہنزہ نے  ایک مشترکہ بیان کہا کہ ہم جناب امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان, اور تمام پارٹی رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ  جنہوں نے ہنزہ کو پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرنے پر پی پیصوبائی قیادت سرزمین ہنزہ پر آکر علاقے کے مسائل کو اجاگر کیئں، بیان میںان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے یقین دہانی کرائی کہ اب ہم ہنزہ کے مسائل خود حل کرینگے اور حکومت وقت میں بیٹھے ہوئے ہمارے نام نہادنمائندے جناب سینئر وزیر عبید اللہ بیگ کو بھی متنبہ کیا کہ آج کے بعد جوبھی ترقیاتی کام ہوگا اس کا کریڈٹ نہ لے, کیونکہ آج کی تاریخ تک وزیر موصوف نے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں رکھا۔ ہم جناب امجد حسین ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے پورے گلگت بلتستان کے عوامی پارٹی کے عوامی نمائندہ ہونے کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے بھٹو کے فلسفے کو شرمندہ تعبیر کیا۔یقیناً امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نہ صرف گلگت بلتستان کے بلکہ پاکستان کے لیڈر ہیں.